Happy Club

اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان®

View previous topic View next topic Go down

اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچان®

Post by uMar on Tue 26 Apr - 5:10

اپنے پسندیدہ رنگوں سے اپنی شخصیت کو پہچانی ں کہا جاتا ہے کہ رنگ کسی بھی انسان کی شخصیت کے عکاس ہوتے ہیں (Red) خطرے اور محبت کی علامت ہے۔سرخ رنگ پسند کرنے والے شوقین مزاج ہوتے ہیں۔زندہ دل ہوتے ہیں۔یہ لوگ آزادی کے خواہش مندہوتے ہیں۔ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں۔ زندگی کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرتے ہیں۔ سبز(Green) امن کی علامت ہے۔ہرا رنگ پسند کرنے والے مہذب اور انسان دوست ہوتے ہیں۔ایسے لوگ دوسروں پر اپنی مرضی تھوپنے کی بجائے دلائل سے انھیں قائل کرتے ہیں۔ ایسے لوگ ہر کام مستقل مزاجی اور تندہی سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ ہمارے پیارے وطن پاکستان کے قومی پرچم کا رنگ بھی ہرا ہے۔ زرد
(Yellow) بعض لوگوں کے خیال میں زرد یعنی پیلا رنگ گہرے دُکھ اور مایوسی کی علامت ہے۔جبکہ بعض کے خیال میں یہ بہتر مستقبل کی خوشخبری دیتا ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد میں مشکل حالات کو برداشت کرنے اور مقابلہ کرنے کی جستجو پائی جاتی ہے۔ سفید
(White) محبت اور امن کی علامت ہے۔سفید رنگ پسند کرنے والے لوگ پاکیزہ خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ان کے مزاج میں دھیماپن اور بُردباری پائی جاتی ہے۔ایسے لوگ دوسروں کے ہمدرد اور خیرخواہ ہوتے ہیں۔ کالا
(Black) سوگ کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے کسی قدر پر اسرار ہوتے ہیں۔بڑے مشکل پسند اور چالاک ہوتے ہیں۔ایسے لوگ آپ کے متعلق تو ہر بات جان جائیں گے لیکن اپنے بارے میں کچھ نہیںبتائیں گے۔ایسے لوگ کھوج لگانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان میں سکون نام کی کوئی چیز نہیں پائی جاتی لیکن لوگوں پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ بہت پر سکون ہیں۔ نیلا
(Blue) بڑی گہرائی اور وسعت کی علامت ہے۔اس رنگ کو پسند کرنے والے افراد دوسروں پر جلد ہی اعتماد کر لیتے ہیں۔خود بھی دوسروں کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاتے ۔ایسے لوگوں میں تجسّس خوب پایا جاتا ہے۔یہ لوگ گفتگو بڑی دلچسپ کرتے ہیںاور بڑے گہرے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے لباس کا اور خود اپنا بڑا خیال رکھتے ہیں۔ نوٹ: مندرجہ بالا تمام رنگ بنیادی رنگ ہیں ۔باقی تما م رنگ انھیں رنگوں سے مل کر بنتے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی بھی رنگ آپ کا پسندیدہ نہیں ہے تو یہ دیکھیں کہ آپ کا پسندیدہ رنگ مندرجہ بالا کن رنگوں کا امتزاج ہے؟پھر ان رنگوں کے مندرجات کا مطالعہ کر لیں۔ اس صورت میں آپ کی شخصیت دہرے رنگوں کی خصوصیات کی مالک ہوگی۔ ۔ ۔ ۔

_________________
avatar
uMar
Admin
Admin

Posts : 240
Points : 2024
Join date : 2011-04-04
Age : 22
Location : KhArIaN

http://happyclub.4umer.net

Back to top Go down

View previous topic View next topic Back to top


 
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum